صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کوکورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری

منگل 18 مئی 2021 14:31

صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کوکورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کوکورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر صحت پنجاب عثمان افتخارکی جانب سے صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کی انتظامیہ کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ ہر فرد کو صرف پہلی ڈوز کے طور پر لگائی گئی ویکسین کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت نامے کے مطابق سائنوفارم ویکسین کو سنگل ڈوزکیطورپرنہیں لگایاجائیگا، سائنوفارم ویکسین لگوانے والے افرادکو صرف سائنوفارم کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائیگی۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مختلف ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگائی جائے گی جب کہ سائنوویک اورایسٹرازینیکاکی پہلی ڈوز سی ای او ہیلتھ آفس سے فوری طورپرلی جائے، ایسٹرازینیکاویکسین کھلنے کے بعدصرف 6 گھنٹیتک استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :