امارات میں ڈیوٹی کے دوران معذور ہونے والے کارکن کو انصاف مل گیا
عدالت نے متاثرہ کارکن کی کمپنی کو 16 لاکھ درہم کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سُنا دیا
محمد عرفان بدھ 26 مئی 2021 12:54
(جاری ہے)
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنسٹرکشن سائٹ پر کوئی بھاری چیز اس کے سر پر آ گری۔
جس سے اسے جسمانی طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ذہنی طور پر بھی اسے شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ کئی ہفتوں تک زیر علاج رہا اور اسے معمولی معذوری بھی ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ رونما ہونے والی حادثے کی ذمہ داری کمپنی اور سائٹ انجینئر پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے کارکنان کی سیفٹی کے معاملے میں غفلت سے کام لیا۔ ان کا یہ وتیرہ لیبر قوانین کی خلاف وزری کے زمرے میں آتا ہے۔اس حادثے پر انشورنس کمپنی نے مدعی کی کمپنی کو رقم بھی ادا کی تھی۔ تاہم انشورنس کمپنی نے مُدعی کے ہرجانے کی رقم کی ایک خاص حد سے زائدرقم ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کی ذمہ داری نہیں ہے۔ انشورنس کمپنی کا موقف تھا کہ اس نے کانٹریکٹنگ کمپنی کو اس حادثے پر زیادہ سے زیادہ رقم کی ادائیگی کر دی ہے جس پر کانٹریکٹ میں رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے کانٹریکٹنگ کمپنی کو حکم دیا گیا کہ 16 لاکھ درہم میں سے آدھی رقم وہ ادا کرے گی جبکہ باقی آدھی رقم انشورنس کمپنی ادا کرنے کی پابند ہو گی۔ اس اعتبار سے کانٹریکٹنگ کمپنی اور انشورنس کمپنی دونوں کو آٹھ، آٹھ لاکھ درہم ادا کرنا ہوں گے۔ہرجانے کی اس رقم کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ساڑھے چھے کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.