اماراتی حکومت نے شہریوں اور تارکین پر پٹرول بم گرادیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 فلس اور 9 فلس کا اضافہ کر دیا گیا ہے
محمد عرفان پیر 31 مئی 2021 12:16
(جاری ہے)
نئی قیمتوں کے بعد اب جون کے مہینے میں سپر 98 پیٹرو ل8 فلس فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کی نئی قیمت 2.38 درہم مقرر کی گئی ہے۔مئی کے لیے اس کی قیمت 2.30 لیٹرتھی۔ جبکہ 95 پیٹرو ل کی قیمت میں بھی 9 فلس کا اضافہ ہو گیا ہے، اب اس کی جون میں نئی قیمت 2.27 درہم ہو گئی ہے۔
مئی کے دوران اس پیٹرول کی قیمت 2.18 درہم مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ اے پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ جون کے مہینے میں 2.19 درہم میں دستیاب ہو گا۔ اس کی مئی کے لیے قیمت 2.11 درہم تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی13 فلس کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جون میں اس کی قیمت 2.30 درہم ہو گی۔ جو کہ اس وقت 2.17 درہم فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ روا ں سال مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا تھا، اس سے پہلے گزشتہ سال مسلسل کئی ماہ مئی، جون ، جولائی ، اگست ، ستمبر، اکتوبر ، نومبر اور دسمبر کے بعد جنوری اور فروری میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی تارک وطن کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث لاکھوں تارکین بے روزگار ہو چکے ہیں، یا پھر ان کی تنخواہوں میں کمی کی جا چکی ہے۔اگرچہ اماراتی حکومت کی مہربانی ہے کہ اس نے کئی ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔تاہم موجودہ معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے ضروری تھا کہ اس بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا۔ اس سے تارکین وطن پرٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں اضافی بوجھ پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.