امن کے قیام اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علماء کرام اور مشایخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،اسد قیصر

ْحکومت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور خانقاہی نظام کو مزید مربوط اور مواثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی خوائش رکھتی ہے، وقف املاق کے قوانین میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 3 جون 2021 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ معاشرے کی اصلاح میں علماء کرام اور مشائخ کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وقف املاق کے قوانین میں اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس جو بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان کی صدارت میں منعقد ہوا کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی نور الحق قادری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائ کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔انہوں نے ملک میں دینی و دنیاوی علوم کے فروع اور ترویج کیلئے دینی مدارس اور خانقاہوں کیکردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علماء کرام اور مشایخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور خانقاہی نظام کو مزید مربوط اور مواثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی خوائش رکھتی ہیاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے علماء کرام اور مشائخ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور یہاں پر اسلام سے متصادم قانون سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان اسلامی قوانین کا محافظ ادارہ ہے اور اس کی موجودگی میں اسلام سے متصادم قانون سازی ہو نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے قوانین کو مزید مواثر بنانے اور علماء کرام و مشائخ کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ اور خانقاہوں و مدارس کے منتظمین سے مشاورت کی جائے گی تاکہ یہ ادارے رفاع عامہ کے کاموں اورطلبائ کی تعلیم و تربیت میں مزید موثر کردار ادا کر سکے۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علماء کرام کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ موجودہ حکومت علماء کرام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دینی مسائل کو انکی مشاورت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے علماء کرام و مشائخ سے اوقاف قوانین میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز دینے کے درخواست کی۔