صوارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا افتتاح

سنٹر سے پنجاب آئی ٹی بورڈسمیت ٹاور میں قائم باون کمپنیوں کے آٹھ ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے

پیر 7 جون 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) صوبائی وزیر راجہ ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے ہمراہ ارفع ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب آئی ٹی بورڈ سمیت ٹاور میں موجود کمپنیوں کے آٹھ ہزار سے زائد ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ایڈیشنل کمشنر امان قدوائی، ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے تمام کائونٹرز کا دورہ کیا اور ویکسینیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔