جرمنی ، یونان سے مزید مہاجرین قبول کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ

یونان کے کئی جزائر پر ایسے مہاجرین کے حالات زندگی انتہائی تکلیف دہ ہیں،عالمی امدادی تنظیمیں

منگل 8 جون 2021 14:29

جرمنی ، یونان سے مزید مہاجرین قبول کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) انسانی حقوق اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سرگرم کئی تنظیموں نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے رکن ملک یونان سے مزید مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تنظیموں کے مطابق یونانی مہاجر کیمپوں میں ابھی تک بڑی تعداد میں ایسے بچے اور دیگر مہاجرین موجود ہیں، جنہیں تحفظ کی اشد ضرورت ہے اور جرمنی کو ان تارکین وطن کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ جرمنی ایسا کر سکتا ہے۔اس موضوع پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے داخلہ امور اور انصاف کے وزرا کا ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ ان امدادی تنظیموں نے کہا کہ یونان کے کئی جزائر پر ایسے مہاجرین کے حالات زندگی انتہائی تکلیف دہ ہیں۔