فرانسیسی صدر میکرون کو سر عام تھپڑ پڑ گیا

واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افرد کو حراست میں لے لیا

منگل 8 جون 2021 23:06

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) فرانسیسی صدر میکرون کو ایک شخص نے سر عام تھپڑ مار دیا جس کے بعد تھپڑ مارنے کے واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افرد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک شخص نے سرعام تھپڑ مار دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مارا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمانوئیل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک ماسک پہنے شہری نے صدر کا ہاتھ پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔ فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں دو افرد کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :