جرمنی کو یونان سے مزید مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کرنا چاہیے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ

منگل 8 جون 2021 23:20

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) انسانی حقوق اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سرگرم کئی تنظیموں نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے رکن ملک یونان سے مزید مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کرے۔

(جاری ہے)

ان تنظیموں کے مطابق یونانی مہاجر کیمپوں میں ابھی تک بڑی تعداد میں ایسے بچے اور دیگر مہاجرین موجود ہیں، جنہیں تحفظ کی اشد ضرورت ہے اور جرمنی کو ان تارکین وطن کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ جرمنی ایسا کر سکتا ہے۔اس موضوع پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے داخلہ امور اور انصاف کے وزرائ کا ایک اجلاس آج منگل کو ہو رہا ہے۔ ان امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ یونان کے کئی جزائر پر ایسے مہاجرین کے حالات زندگی انتہائی تکلیف دہ ہیں۔