قومی اسمبلی میں کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی شہادت پر قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی

منگل 8 جون 2021 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) قومی اسمبلی میں کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی شہادت پر قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کینیڈا میں پاکستانیوں کی شہادت پر پوری قوم دکھی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس معاملے پر ایوان میں پالیسی بیان دیں۔اجلاس کے دور ان مولانا عبد الاکبر چترالی نے دعا کرائی۔