سپورٹس بورڈ پنجاب اورپنجاب سمال انڈسڑیز نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور کلچر سے روشناس کرانے کیلئے جلد ایم او یو پر سائن کریںگے، عدنان ارشداولکھ

پنجاب کے نوجوانوں کو پنجاب سمال انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کلچر اور تہذیب سے آگاہی فراہم کی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ہماری ثقافت شاندار ہے ، جس سے نوجوان نسل کو آگاہی دینا ضروری ہے، ڈائریکٹرپنجاب سمال انڈسڑیز

جمعہ 11 جون 2021 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اورپنجاب سمال انڈسڑیز کے درمیان نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور کلچر سے روشناس کرانے کے لئے جلد ایم او یو پر سائن کا فیصلہ ہو گیا ہے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعتہ المبارک کے روز پنجاب سمال انڈسٹریز کے ڈائریکٹر یاور مہدی کی ملاقات ہوئی اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو پنجاب سمال انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کلچر اور تہذیب سے آگاہی فراہم کی جائے گی، ان کو اپنی ثقافت سے روشنا س کرایا جائے گا اس سلسلے میں جلد ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کلچرل سنٹر بھی قائم جارہے ہیں ،جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کی معاونت بھی شامل ہو گی ،اپنی تہذیب اور ثقافت سے جڑی ہوئی ہینڈی کرافٹ کو دیکھ کر کھلاڑیوں کے علم میں اضافہ ہو گا، سمال انڈسٹریز نوجوانوںاور کھلاڑیوں کو ثقا فتی ہینڈی کرافٹ سے رو شناس کرائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب سمال انڈسٹریزکے ڈائریکٹر یاور مہدی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلو ں کے فروغ کے لئے بہترین کا م کر رہا ہے ہماری ثقافت شاندار ہے ، جس سے نوجوان نسل کو آگاہی دینا ضروری ہے، ہماری ثقافتی ہینڈی کرافٹ کی دنیا بھر میں اپنی پہچان ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ سے مل کر نوجوانوں کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہی کے لیے کام کریںگے،پنجاب سمال انڈسٹریز کے ڈائریکٹر یاور مہدی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کو اس موقع پریادگاری سونئیر اور پنجاب سمال انڈسٹریز کا لٹریچر بھی پیش کیا

متعلقہ عنوان :