پڈعیدن کے فوڈ گودام میں اچانک آگ لگنے سے خراب پڑی چار ہزار پانچ سو گندم کی بوریاں جل کر خاکستر

9سال سے پڑی 13 کروڑ کی 28 ہزار گندم کی بوریوں کا کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت

جمعہ 11 جون 2021 23:54

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) پڈعیدن کے فوڈ گودام میں اچانک آگ لگنے سے خراب پڑی چار ہزار پانچ سو گندم کی بوریاں جل کر خاکستر،9سال سے پڑی 13 کروڑ کی 28 ہزار گندم کی بوریوں کا کیس ہائی کورٹ میں زیرے سماعت ہے،جس کی تاریخ 17 جون ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ پڈعیدن کے فوڈ گودام میں اچانک آگ لگنے سے خراب پڑی چار ہزار پانچ سو گندم کی بوریاں جل کر خاکستر ہوگئیں واقع کی اطلاع پر فائربرگیڈ نے پہنچ کر آ گ پر کابو پایا اس موقع پر فوڈ گودام میں موجود چوکیداروں کریم بخش خاصخیلی،عبدلواحد پھل،محمد اسحاق سومرو نے بتایا کہ ہم اندر گندم کی بوریاں رکھ رہے تھے کہ اچانک باہر پڑی 9 سال پرانی خراب گندم کی 28 ہزار بوریاں کو آگ لگی ہوئی تھی ہم نے فورن فوڈ انسپکٹر لونگ مری کو اطلاع دی ،دوسری طرف فوڈ انسپکٹر لونگ مری نے بتایا کہ ہم کورٹ گئے ہوئے تھے تو چوکیداروں نے فون کرکے آ گ لگنے کی اطلاع دی ہم نے فورن فائربرگیڈ کو اطلاع دی جب تک فائربرگیڈ پہنچی چار ہزار پانچ بوریاں جل کر خاکستر ہوگئیں تھی،واضح رہے کہ محکمہ خوراک کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کے باعث پڈعیدن فوڈ گودام میں 9 سال سے رکھی 13 کروڑ روپے مالیت کی 28 ہزار گندم کی بوریاں خراب پڑی ہیں جس کا کیس ہائی کورٹ میں زیرے سماعت ہے اور کیس کی 17 جون کو ہے۔

متعلقہ عنوان :