افغانستان ،سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 27 عسکریت پسند ہلاک ، 15 زخمی

ہفتہ 12 جون 2021 13:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2021ء) افغانستان کے سیکیورٹی فورسز  شمالی صوبے قندوز  کے دو اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے  27 عسکریت پسند وں کو ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان  ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے  میڈیا کو بتایا کہ افغان سیکورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیوں کے دوران 27 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران ایک  سیکیورٹی  اہلکار بھی مارا گیا ہے ۔انہوں نے  مزید بتایا کہ  عسکریت پسندوں نے ضلع  خان آباد کے وسطی علاقوں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے خان آباد کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی  تھی لیکن سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔