
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیو ایس، بین الاقوامی رینکینگ میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے پاکستان کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں شامل ہے
جس کا واضح مطلب ہے کہ زراعت، لائیو سٹاک اور ویٹرنری کے شعبوں میں یہ جامعہ تعلیم و تحقیق میں نمایاں کارکردگی کی حامل ہے
ہفتہ 12 جون 2021 15:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں اساتذہ کے تعمیری کردار کے حوالے سے جو مثبت کوششیں کیں ہیں وہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ڈاکٹر انس سرور قریشی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کے پیش نظر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو انڈسٹری کے ساتھ مل کر پیداواریت کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنا ہو گا۔ انہوں نے صنعتی و تجارتی شعبے کے یونیورسٹی سے رابطے کے لئے سہولت مرکز قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم با مقصد اور مسائل کے حل پر مبنی ایسی تحقیق کو فروغ دے سکیں گے، جس سے عام آدمی فائدہ اٹھا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اساتذہ کی ایک منتخب تنظیم ہے جس کے ساتھ ملکر تمام امور خالصتا میرٹ پر حل کیے جائینگے۔ اس موقع پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر، ڈاکٹر عیسیٰ خان نے مختلف شعبہ جات میں اساتذہ کی طویل عرصہ سے خالی اسامیوں کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے ایس اے کے دفتر کے لئے جگہ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ فیکلٹی کیفے ٹیریا کا قیام، سٹاف کلب کی تزئین و آرائش، اساتذہ کے اضافی معاوضہ جات اور صحت عامہ کے ساتھ ساتھ ٹینور ٹریک سسٹم فیکلٹی کے مسائل ایچ ای سی کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر انجم ضیاء سیکرٹری‘ ڈاکٹر محمد صغیر نائب صدر‘ڈاکٹر محمد ساجد عقیل جوائنٹ سیکرٹری‘ ڈاکٹر عبدالغفور خزانچی‘ نائب صدر ٹوبہ کیمپس ڈاکٹر فاروق خالد‘ نائب صدر دیپالپور کیمپس ڈاکٹر صفدر بشیر‘ کونسلرزڈاکٹر صفدر علی و دیگر نے شرکت کی۔رجسٹرار طارق محمود گل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی کی معاونت کے فرائض سر انجام دیے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.