وہ دن گئے جب جی-7 جیسے چھوٹے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے، چین

تمام ممالک برابر ہیں اور دنیا کے معاملات مٹھی بھر ممالک کے بجائے تمام ممالک کی مشاورت سے چلانے چاہیے، بیان

اتوار 13 جون 2021 20:55

وہ دن گئے جب جی-7 جیسے چھوٹے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے، ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) چین نے جی-7 ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن چلے گئے جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ چھوٹے گروپ کے ہاتھ میں تھا۔عالمی میڈیاکے مطابق چین نے دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ جی-7 کے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا متبادل لانے کی جی-سیون کے منصوبے کو ناممکن، جبری مشقت کے الزام کو جھوٹا اور سنگیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بہتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پر چھوٹے گروپ کی حکمرانی نہیں چلتی۔

چین نے واضح طور پر متنبہ کیا کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب ’چھوٹے‘ ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ ان چھوٹے گروپ کے تراشے گئے نام نہاد اصول نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی عالمی نظام ہی اصلی بین الاقوامی آرڈر ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ممالک کے بڑے یا چھوٹے، مضبوط یا کمزور اور غریب یا امیر ہونے سے فرق نہیں پڑتا،تمام ممالک برابر ہیں اور دنیا کے معاملات مٹھی بھر ممالک کے بجائے تمام ممالک کی مشاورت سے چلانے چاہیے۔