خواتین محرم کے بغیر حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں،سعودی حکومت

پیر 14 جون 2021 14:33

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سعودی حکومت نے کہاہے کہ محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہاکہ حج پرمٹ صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ایپلی کیشن میں صحت کی تمام ضروری شرائط مکمل ہوں گی۔ وزارت کے پاس کوئی بھی درخواست کسی بھی وقت مسترد کرنے کا حق ہے۔

(جاری ہے)

حج پرمٹ کی درخواست بھیجنے سے قبل ایلی کیشن بھیجنے والے افراد کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں حج نہیں کیا، وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں اور انہیں کووڈ19 نہیں۔وزارت حج کی ایک ٹویٹ کے مطابق حج ایپلی کیشن کی سکروٹنی کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا۔ اس میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ پیکج کے لیے سلیکشن کے تین گھنٹوں کے اندر اندر رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی تاکہ درخواست مسترد نہ کی جائے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا

متعلقہ عنوان :