سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے

گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

منگل 15 جون 2021 13:27

سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے، سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ منگل سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی، ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔