کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی

چوبیس گھنٹوں میں مزید 59افراد چل بسے ،وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی

منگل 15 جون 2021 13:53

کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی ۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.39 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 027 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 59 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :