ڈھاڈر میں بجلی کی طویل بحرانی کیفیت

گرڈ اسٹیشن کی عدم بحالی کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے

منگل 15 جون 2021 18:17

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ڈھاڈر میں بجلی کی طویل بحرانی کیفیت ،گرڈ اسٹیشن کی عدم بحالی کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ،شدید گرمی سے بدحال عوام ذہنی مریض بن چکے ہیںنہ بجلی میسر ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی عوام کس کو اپنا حال بتائیںکیسکو حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی افتتاح بھی تعطل کا شکار ،شہری پچاس سے زائد درجہ حرارت میں گرمی کی وجہ سے بدحال ہوگئے ہیں بجلی کی بحرانی کیفیت اور زمین بوس کھمبوں کی بحالی اور تاروں کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکاشہریوں کی جانب سے فی الفور بحالی کا مطالبہ بجلی بحال نہ کی گئی تو قومی شاہراہ بلاک سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے،حاجی خان جتوئی،جیسل رند ،وڈیرہ یوسف رندسمیت دیگرکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈرمیں واپڈا کے ستائے شہریوں کی جانب سے بجلی کی بحرانی کیفیت، ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن تعمیری افتتاح کے کام میں سست روی کی وجہ سے تنگ آکر احتجاج کے طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا اسموقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بھی بند رہے ڈھاڈر میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی بحران نے عوام کو شدید گرمی میں ذہنی مریض بنا دیا ہے واپڈا عملہ کی کمی کی وجہ سے بجلی بحالی کے کام میں دو ہفتے لگ گئے لیکن تاحال شہر میں بجلی مکمل طور پر بحال نہیں کیا جاسکاشہریوں کی جانب سے گزشتہ روز احتجاج کے طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کیا گیا اسموقع پر میر حاجی خان جتوئی،جیسل خان رند سمیت دیگر رہنماؤں نے کہاکہ کیسکو حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ڈھاڈرگرڈ اسٹیشن کی بحالی کا کام بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے گرڈاسٹیشن کو بحال کیا جاتا تو آج ڈھاڈرکے عوام کی بجلی کی بحرانی کیفیت سے دوچار نہ ہوتے بجلی نہ ہونے سے پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیںعوام شدیدکرب میں مبتلا ہیں انہوں نے مذید کہا کہ وڈیرہ علی احمد رند کی سربراہی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اگر فی لافور ڈھاڈرمیں بجلی مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ بلاک سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔