موسیقار واجد علی نوشاد کی 13و برسی (آج )منائی جائیگی

جمعرات 17 جون 2021 10:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) موسیقار واجد علی نوشاد کی 13و برسی آج ( جمعہ) کو منائی جائے گی ۔ واجد علی نوشاد 1953 کو بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار نوشاد کے گھر پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

1964 میں ان کا خاندان ممبئی سے پاکستان منتقل ہو گیا ۔ واجد علی نوشاد نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی ۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی ،ان کی ترتیب دی گئی دھنیں آج بھی مقبول ہیں وہ 18 جون 2008 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔