ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کی بھرتی میں ملوث ایک بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا

منظم گروہ کے 18افراد گرفتار، 11افراد تحصیل ساہیوال اور 7افراد تحصیل چیچہ وطنی میں گرفتار کئے گئے

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعرات 17 جون 2021 11:50

ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کی بھرتی میں ملوث ایک  بڑا سکینڈل بے نقاب ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کی بھرتی میں ملوث ایک بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا،منظم گروہ کے 18افراد گرفتار، 11افراد تحصیل ساہیوال اور 7افراد تحصیل چیچہ وطنی میں گرفتار کئے گئے - ملوث افراد نے دوسرے امیدواروں کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیاتھا -ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کی بھرتی میں بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیاہے اور منظم گروہ کے 18افراد کوگرفتارکر لیا جن میں سے 11افراد تحصیل ساہیوال اور 7افراد تحصیل چیچہ وطنی میںشامل ہیں-ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا -انہوں نے بتایا کہ گروہ میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث نہیں پایا گیا اور ملزمان کی نشاندہی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے چیکنگ سے کی گئی -

انہوں نے مزید بتایا کہ پٹوار ٹیسٹ کی شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے. -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھرتی کا فول پروف نظام وضع کیااور مافیا کو ذہین جونوانوں کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا - اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے اردو پواءنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتایا کہ تحصیل ساہیوال کی 83نشستوں کے لئے 2152افراد نے ٹیسٹ دیا ،جن میں 190پاس ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد رانا نے بتایا کہ تحصیل چیچہ وطنی کی60نشستوں کے لئے 68امیدار وار پاس ہوئے۔

متعلقہ عنوان :