جاپان میں دیوی کے مجسمے کو ماسک پہنا کر کووڈ انیس کے خاتمے کی منت مانی گئی

57میٹر اونجے رحمت دیوی نامی مجسمے کے چہرے تک ماسک کو پہنچانے میں کارکنوںکے تین گھنٹے لگے،دعائیہ تقریب منعقد

جمعرات 17 جون 2021 12:38

جاپان میں دیوی کے مجسمے کو ماسک پہنا کر کووڈ انیس کے خاتمے کی منت مانی ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) جاپان میں بدھ مت کی ایک دیوی کے دیو پیکر مجسمے کے چہرے پر ماسک پہنا کر کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے علامتی طور پر دعا مانگی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے شہر فوکوشیما کے ایک مندر میں بدھ مت کی ایک دیوی کا ایک بہت بڑا مجسمہ نصب ہے۔ اس عقیدے کے پیروکار اسے رحمت کی دیوی کہتے ہیں۔

کورونا کی وبا کے خلاف جہاں دیگر اقدامات کیے گئے، وہیں پر فوکوشیما کے ہوکو کوجی آئزو مندر میں اس دیوی کے سفید دیو ہیکل مجسمے کو خاص طور پر تیار کردہ ایک ماسک پہنا کر علامتی سطح پر دعا مانگی گئی تاکہ جاپان میں جلد از جلد کورونا کی وبا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس دیوی کو یہ ماسک پہنانے کی ذمہ داری چار کارکنوں نے نبھائی۔

(جاری ہے)

یہ مجسمہ 57 میٹر اونچا ہے۔

رحمت کی دیوی کے اس مجسمے کے چہرے تک اس ماسک کو پہنچانے میں ان کارکنوں کو تین گھنٹے لگے۔ انہوں نے ماسک کو ایک رسی کے ذریعے مجسمے کے چہرے تک پہنچایا۔یہ مجسمہ جو 33 سال پہلے تراشا گیا تھا، اندر سے کھوکھلا ہے۔ یعنی اس بہت بڑے مجسمے کے کندھوں تک پہنچنے کے لیے اس کے اندر خول رکھا گیا اور اس خول میں سیڑھیاں تعمیر کی گئی ہیں تاکہ اندر سے ہی سیڑھیاں چڑھ کر دیوی کے کندھوں تک پہنچا جا سکے۔

رحمت کی دیوی کا مجسمہ ایک بچے کو گود میں لیے ہوئے ہے۔ اس دیوی کے پجاری اس عقیدے کے ساتھ اس مجسمے کی گود میں بنے بچے تک پہنچتے اور اسے چھوتے ہیں کہ حاملہ خواتین کے لیے صحت اور سلامتی سے زچگی کی دعا مانگی جائے تو کوئی بھی نومولود بچہ اس دیوی کی برکتوں کے سائے میں دنیاوی طور پر کامیابی سے پرورش پائے گا۔

متعلقہ عنوان :