جرمن کمپنی کیور ویک کی تیار کردہ کوروناویکسین کے مایوس کن نتائج، آئندہ چندہفتوں میں حتمی تجزیہ کا امکان

جمعرات 17 جون 2021 13:10

جرمن کمپنی کیور ویک کی تیار کردہ کوروناویکسین کے مایوس کن  نتائج،  آئندہ ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء) جرمنی کی  بائیو فارماسٹیکل کمپنی کیور ویک کی تیار کردہ کوروناویکسین کے نتائج47فیصد رہے جو کمپنی کی توقعات س بہت کم ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیور ویک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوورنا ویکسین” سی وی این کووو“کے کووڈ۔ 19 کے خلاف 47 فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں جو پہلے سے طے شدہ کامیابی کے معیار پر پورا نہیں اترے۔

(جاری ہے)

مایوس کن نتائج کے لیے کمپنی نے مطالعہ کے سب سیٹ میں تشخیص شدہ کم از کم 13 تغیرات کے بے مثال سیاق و سباق کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کے مختلف عمر کے افراد میں مختلف نتائج برآمد ہوئے ہیں۔کیور ویک نے کہا کہ انہوں نے 10 ممالک کے40ہزار افراد کے فیز 2 بی ؍3 مطالعے کے نتائج یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کو بھجوائے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس بارے کوئی حتمی تجزیہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :