محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ورچوئل گورننس سسٹم 9211بارے تربیتی ورکشاپ

جمعرات 17 جون 2021 16:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ورچوئل گورننس سسٹم 9211بارے تربیتی ورکشاپ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں ہوئی۔تحصیل ڈیسک آفیسرز وفوکل پرسنز اور تمام افسران کو ورچوئل گورننس سسٹم بارے تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔شرکاء کو ڈیٹا اپلوڈنگ،سپلائی چین،مینجمنٹ سسٹم اور جیو ٹیگنگ سے متعلق محکمانہ امور بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

تربیت پانے والے افسران ورچوئل گورننس سسٹم سے منسلک 400سے زائد سروسز کی فراہمی کیلئے خدمات انجام دینگے۔تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرڈاکٹر عبدالماجد،ڈاکٹر ارشد بابر،ڈاکٹر احسان الحق اورڈاکٹر محمد عاصم نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ یہ سسٹم محکمانہ امور اور مویشی پال حضرات کو مہیا کی جانے والی سروسز کو ریکارڈ کرنے میں معاون ہونے کیساتھ ساتھ سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ورکشاپ کے آخر میں تمام افسران میں محکمانہ موبائل سم کارڈ تقسیم کئے گئے جس سے ڈیٹا اپلوڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :