آئی پی ایل کیلئے ونڈو میں توسیع کے امکان،بھارت نے آئی سی سی ایونٹس پر یوٹرن لے لیا

بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنےپرکم ازکم 15 اضافی دن درکار، مارچ کے آخری حصے تک94 میچز کروانے کا پلان، اسوقت اسے 60 میچز کیلئے 52 سے 54 روز کی ونڈو دستیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 جون 2021 17:10

آئی پی ایل کیلئے ونڈو میں توسیع کے امکان،بھارت نے آئی سی سی ایونٹس ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2021ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ایونٹس پر یوٹرن لینے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی بورڈ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر شروع میں کرکٹ کی عالمی کونسل کی جانب سے عالمی ایونٹس بڑھانے پر مخالفت کی تھی اور آپس میں مل کر بگ تھری طرز کا الگ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حالیہ آئی سی سی میٹنگ میں متفقہ طور پر اگلے دورانیے کے عالمی ایونٹس کی منظوری دے دی گئی جس میں ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کی بھی واپسی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے اس یوٹرن کی وجہ آئی پی ایل کے لیے ونڈو میں توسیع کے امکان کو قرار دیا جارہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل میں 2 نئی ٹیموں کے اضافے کی صورت میں کم سے کم 15 اضافی دن درکار ہوں گے اور اسی لیے وہ مارچ کے آخری حصے میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول نہ کیے جانے کی توقع کررہا ہے تاکہ وہ آسانی سے 94 کے قریب میچز منعقد کرسکے۔ اس وقت اسے 60 میچز کے لیے 52 سے 54 روز کی ونڈو دستیاب ہے۔                                                                                                        

متعلقہ عنوان :