مارواڑ میں سیکورٹی فورسز کی کاررروائی کے دوران 4مبینہ دہشتگرد ہلاک ،6فرار ہوگئے

جمعرات 17 جون 2021 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) مارواڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی نے مارواڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی پرکارروائی کا آغاز کیا تو ایک کمپاونڈ میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاونڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہواہے یہ کمپاونڈایک کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش اورآپریشن کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔