لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں ویکسینشن سنٹروں ویکسین کا سٹاک ختم ہو گیا ویکسی نیشن لگوانے کے لیے آنے والے شہری شدید پریشان

تحصیل بھر کے 3 سنٹروں ٹی ایچ کیو ہسپتال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بنیادی مرکز صحت دھنوٹ پر ویکسین ختم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 12:32

لودھراں کی تحصیل  کہروڑپکا میں ویکسینشن سنٹروں ویکسین کا سٹاک ختم ہو ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے تمام کرونا ویکسینیشن سنٹر پر ویکسی نیشن ختم ہوگئی ہے ویکسی نیشن لگوانے والے افراد مایوس لوٹنے لگے شہری دور دراز سے ویکسی نیشن کرانے آتے ہیں  مگر بغیر ویکسینیشن  کے واپس لوٹنا پڑ رہا ہے شہریوں نے اردو پوائنٹ  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف تو ہمیں ڈرا جاتا کہ ویکسی نیشن کرائیں خطرناک بیماری ہے تو دوسری جانب سنٹروں پر ویکسن دستیاب نہیں

حکومت کو چاہیے کہ جلد ویکسین فراہم کی جائے تاکہ عالمی وباء سے بچا جا سکے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رشید انجم کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں 16 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کردی گئی ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو لکھ دیا کہ جلد ویکسی نیشن کا سٹاک فراہم کیا جائےویکسی نیشن کے سٹاک ختم ہونے پر شہریوں کا آگاہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :