کمشنر لاہور کاکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تھری ترقیاتی سکیموں کی بروقت عدم تکمیل پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لاہور کے ایکسین کیخلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم

جمعہ 18 جون 2021 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے لاہور میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تھری ترقیاتی سکیموں کی بروقت عدم تکمیل پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لاہور کے ایکسین کیخلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے سی ڈی پی 3کی سکیموں کی عدم تکمیل سے لاہور ڈویژن کی درجہ بندی کو نقصان پہنچے گا جبکہ لاہور ڈویژن سی ڈی پی 2 کی سکیموں میں پنجاب کی درجہ بندی پہلے نمبر پر ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ محکمہ بلدیات کے ڈویلپمنٹ افسر ترقیاتی سکیمیں 22جون تک مکمل کریں وگرنہ وہ بھی محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رہیں۔ سی ڈی پی تھری میں واٹر سپلائی، سیوریج، پی سی سی اور سڑک بحالی کی سکیمیں شامل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ درجہ بندی کا معاملہ ایک طرف، پبلک کو بروقت سہولت فراہم کرنا بھی فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :