صوبائی بجٹ2021-22میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے سے زائدخرچ کئے جائینگے

جمعہ 18 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) صوبائی بجٹ2021-22میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے سے زائدخرچ کئے جائیں گے جس کے تحت خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے سوملین کابجٹ جس میں ویمنزکمیشن کافعال کیاجائے گا بینک آف خیبرمیں بیس فیصد مائیکروفنانس لون کامختص حصہ،اخون SIDBپروگرام کے ذریعے ایک ارب فنڈکی تقسیم میں خواتین کیلئی25فیصدکوتہ،ضم شدہ اضلاع میں خواتین کیلئے انصاف روزگارپروگرام میں مختص حصہ،مردان میں لڑکیوں کیلئے کیڈیٹ کالج کاقیام،چھوٹے درجے کے رجسٹرڈکاروبارکرنیوالے خواتین کیلئے قرضہ حسنہ،ضم شدہ اضلاع میں خواتین کوبااختیاربنانے اور21تیارشدہ ملبوسات کے مراکز سی840خواتین کوروزگارکے مواقع میسرہونگے۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق اقلیتی برادری کیلئے بجٹ میں کرک میں ہندوسمادی،قدیمی کیلاشی قبرستان کاتحفظ،اقلیتوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پچاس ملین روپے،اقلیتی قبرستانوں اورشمشان گھاٹوں کیلئے اراضی کی فراہمی،عبادت گاہوں کی تزئین وآرائش اوربہتری،اقلیتوں کوقومی دھارے میں لانے کیلئے 450ملین اوراقلیتیوں کوپیشہ ورانہ تعلیم دینے کیلئے تیس ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :