فائزر بائیون ٹیک ویکسین کا اینٹی باڈی ردعمل سینوویک سے بہترہے، تحقیق

سینوویک لگوانے والے افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے شاید تیسری خوراک بھی درکار ہو،رپورٹ

ہفتہ 19 جون 2021 15:19

فائزر بائیون ٹیک ویکسین کا اینٹی باڈی ردعمل سینوویک سے بہترہے، تحقیق
ہانگ کانگ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ہانگ کانگ میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق کورونا وائرس کے لیے استعمال کی جانے والی فائزر ۔بائیو این ٹیک ویکسین کی وجہ سے پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز کی تعداد چینی ویکسین سینوویک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق سائوتھ چائنا مارنگ پوسٹ میں شائع ہوئی ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینوویک لگوانے والے افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے شاید تیسری خوراک بھی درکار ہو۔ اس سلسلے میں ایک ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ اس سے قبل انڈونیشیا نے بتایا تھا کہ سینوویک ویکسین لگوانے کے باوجود تین سو پچاس میڈیکل ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :