ضلع لیہ کے پسماندہ علاقے جمن شاہ کےرورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ میں نجی آرگنائزیشن کے تعاون سے امراض چسم سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

امراض چشم سنٹر کا افتتاح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیم نے فیتہ کاٹ کر کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 15:26

ضلع لیہ کے پسماندہ علاقے جمن شاہ کےرورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ میں نجی  ..
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجدرندھاوا) ضلع لیہ کے پسماندہ علاقے جمن شاہ کےرورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ میں نجی  آرگنائزیشن کے تعاون سے امراض چسم سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ امراض چشم سنٹر کا افتتاح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیم نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔

(جاری ہے)

ھینڈ آرگنائیزیشن نے تحصیل لیہ کی چار ار ایچ سی ہسپتال میں امراض چشم سنٹر قائم کر دئے ہیں تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے اب دیہی علاقے کے لوگوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں اب گھر کے نزدیک  ماہر امراض چشم مریضوں کا مفت  علاج اورچیک اپ کر یں گے


ھینڈ آرگنائزیشن کے ڈسٹرکٹ منیجر جہانزیب بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ارایچ سی جمن شاہ جدید آلات براے چشم اور فرنیچر مہیا کر دیا گیا ہے  تاکہ غریب لوگ اس سے فائدہ آٹھا سکیں اس کے علاوہ مستحق افراد کو گلاسز بھی مفت مہیا کی جائیں گی تحصیل لیہ کے چار آر ایچ سیز میں آپٹومیٹک یونٹس کا قیام کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :