آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کر مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 19 جون 2021 20:37

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کر مہم کا آغاز کر دیا، سب سے پہلے سینئر افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ڈرگ ٹیسٹ کئے جائینگے،افسران و اہلکاروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ انٹرنیشنل پروٹوکول کے مطابق کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کر مہم کا آغاز کردیا،سب سے پہلے سینئر افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ڈرگ ٹیسٹ کیے جائینگے،ایسے پولیس افسران و اہلکار جن کے بارے نشہ کی شکایات موصول ہوں گی ان کے ٹیسٹ بھی ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں گے، افسران و اہلکاروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ انٹرنیشنل پروٹوکول کے مطابق کی جا رہی ہے،ڈرگ ٹیسٹنگ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں کی جائے گی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ اس امر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ پولیس افسران اور اہلکار خود آ کر اپنی ڈرگ ٹیسٹنگ کروائیں۔

متعلقہ عنوان :