پنجاب حکومت نے آئندہ سال میں کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی

وزیروں کے گھروں اور افسروں کے دفاتر کی تزین وآرائش پرپابندی عائد ،جنوبی پنجاب کو پالیسیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا

ہفتہ 19 جون 2021 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پنجاب حکومت نے آئندہ سال میں کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ،صوبائی وزیروں کے گھروں اور افسروں کے دفاتر کی تزین وآرائش پرپابندی عائد کردی گئی،اطلاق یکم جولائی سے صرف وسطی پنجاب میں ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب کو کفایت شعاری پالیسیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت آئندہ سال بھی سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے گا ، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزرا ء اور افسروں کے بیرون بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی ہو گی ۔

وزرا ء اور افسران کے سرکاری خزانے سے دورے بھی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ رہیں گے ،وزرا ء کے گھروں کی تزین وآرائش پر پابندی رہے گی ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کیمطابق سرکاری دفاتر کی تزین وآرائش اور ایئر کنڈیشنر سمیت جنریٹر کی خریداری پربھی پابندی ہو گی جبکہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے اسٹیرٹی کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے صرف وسطی پنجاب میں ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب کو کفایت شعاری پالیسیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :