پریس کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں کیوں نہ ہٹائیں؟، مداح ویرات کوہلی پر برہم

بھارتی کپتان خود کو کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 جون 2021 13:48

پریس کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں کیوں نہ ہٹائیں؟، مداح ویرات کوہلی ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانے پر مداح کرکٹر پر برہم ہوگئے۔ 36 سالہ معروف پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں یورو 2020ء کے دوران ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی۔

(جاری ہے)

رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کو محض 24 گھنٹوں میں حصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی خود کو کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021ء کے فائنل میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سامنے کوکا کولا کی بوتلیں رکھی گئیں، مداح توقع کر رہے تھے کہ ویرات کوہلی بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بوتلیں ہٹا دیں گے تاہم کرکٹر نے ایسا نہیں کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔