نیتن یاھو نے وزیراعظم ہاوس میں موجود ریکارڈ تلف کردیا،اسرائیلی میڈ یا

سابق اسرائیلی وزیراعظم کی ریکارڈ تلف کرنے کی تردید،نفتالی بینیٹ کا واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اتوار 20 جون 2021 14:00

نیتن یاھو نے وزیراعظم ہاوس میں موجود ریکارڈ تلف کردیا،اسرائیلی میڈ ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر نے گذشتہ اتوار کو وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل تمام دستاویزات تلف کردی دی تھیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے آفس کی الماریوں میں رکھی ہوئی تمام دستاویزات کو تلف کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات وزیر اعظم کے دفتر میں سینیر ملازمین کی ٹائم ٹیبل ، ان کے مستقل کام سے متعلق مواد اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔دوسری طرف نیتن یاھو نے اس کی تردید کی کہ انہوں نے دستاویزات تلف کی ہیں تاہم موجودہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔الماریوں میں رکھی گئی دستاویزات کا کچھ حصہ قانون کے مطابق وزیر اعظم کے آرکائیوز میں منتقل کیا جانا تھا ۔ جہاں انہیں فائلوں میں رکھا جائے گا۔ بینیٹ اور اس کی حکومت کے ذریعہ ان کے کام کے دوران اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ کسی وزیراعظم کا سبکدوشی سے قبل اہم دستاویزات کو تلف کرنے کا کوئی آئینی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :