راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے 1 ماہ کے دوران 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

اتوار 20 جون 2021 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آاباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے 1 ماہ کے دوران 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا جس کے بعد شہری اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے بھی خوف محسوس کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر مٹر گشت کرتے یہ آوارہ کتے شہریوں کیلئلے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کی شاید ہی کوئی گلی یا سڑک ایسی ہو جہاں یہ خطرناک کتے موجود نہیں، بچے اور بڑے سبھی نشانے پر آگئے۔فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر عنایت کے مطابق صرف گزشتہ 1 مہینے میں آوارہ کتوں نے روال پنڈی میں 400 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر کتے کے کاٹے کا فوری علاج نہ کیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور کنٹونمنٹ بورڈ شہریوں کے آوارہ کتوں سے بچائو کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہے۔

متعلقہ عنوان :