چوتھا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

اتوار 20 جون 2021 14:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) چوتھا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا ، یہ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ جولائی میں گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز محمد ایاز خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور ٹورنامنٹ میں صوبے بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی اورٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلا جائیگا جس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام اور دوحا پراپرٹی اسلام آباد کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :