آل پارٹیز کانفرنس ڈکٹیٹر شپ دور کی روایت ہے،اسد عمر

پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا، جمہوریت کو کمزور کرنے اور پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، وفاقی وزیر

اتوار 20 جون 2021 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس ڈکٹیٹر شپ دور کی روایت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں سب سے بڑی آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ ہوتی ہے ،پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا، جمہوریت کو کمزور کرنے اور پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :