ضلعی انتظامیہ کوہلو ذمہ داریوںسے نالاں،مضر صحت اشیاء کے استعمال سے مختلف بیماریوں نے نصف آبادی کو گھیر لیا

اتوار 20 جون 2021 16:45

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ضلع کوہلو میںیوں تو ضلع انتظامیہ متحرک نظر آتی ہے تاہم شہر میں مضر صحت اشیاء چوک چوراہوں پر سرعام بکنے لگے ہیں ضلع میں بیکری کے اٹیمز،مضر صحت پھل و سبزیاں ، مصالحہ جات ،غیر معیاری دودھ دہی ، کھانے پینے کے ہوٹلوں میں عدم صفائی اور پکوڑے و فاسٹ فوڈ کے فیکٹریوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے شہری مضر صحت وزائد المعیاد اشیاء خوردنی خریدنے پر مجبور ہیں جس سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلاہورہے ہیںجہاں دیکھے جدھر جائیں وہاں الگ الگ نوحہ ہے کھانے پینے کے ہوٹلوں اور مشروبات کی دوکانوں میں پانی کے ایک بالٹی وٹب سے دن بھر بھرتن صاف کئے جانے لگے ہیں جس سے مختلف لوگوں کے وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوکر بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں پولٹری فارمز ،چائے کے ہوٹلوں ،سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز پر بھی صفائی کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے صفائی و ستھرائی نہ ہونے سے ہوٹلوں میں مکھیوں، کیڑوں اور دیگر رینگنے والے حشرات نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں جسکی وجہ سے مختلف قسم کے امراض نے ضلع کے نصف آبادی سے زائد شہریوں کومتاثر کیاہے مضر صحت اشیا ء کے روز بروز استعمال سے کھانسی، گلے ،گردے ،جِلد،پھیپھڑوں ،یرقان ،معدہ،جگر،دل ودیگر امراض کے مریضوںمیںتیزی سے اضافہ نے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا کی ہے اس حوالے سے جب ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی بنا پر خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ ماضی میں مختلف متعلقہ آفیسروں کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کی وجہ سے کارروائیاں ہوئی تھی جس سے مضر صحت اشیاء کے فروخت پر بڑی حد تک قابو پایا گیا تھا تاہم متعلقہ آفیسروں کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال اس حوالے سے ہدایت سامنے نہیں آئے ہیں جس سے ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسرزبھی کارروائی کرنے سے گریزاںہیںکوہلو کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلو میں اشیاء خوردنی کے معیار حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ضلعی انتظامیہ عوام تک صاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسئلے کاطویل مدتی منصوبہ بنائے جو مستقبل میں بھی کھانے پینے کے معیار کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوسکے اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ کو حرکت میں آنا ہوگا اور زبانی کلامی دعووں کے بجائے عملی اقدامات کرناہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلوسے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوہلومیں مضر صحت اشیاء خوردونوش کے فروخت کا فوری نوٹس لیں تاکہ ضلع بھر کے شہری حفظان صحت کے عین مطابق اشیاء خوردونوش کا استعمال کرسکیں ۔