ٹیلنٹ ہنٹ شو کے دلچسپ مقابلے، تلاوت، نعت، ملی نغمے، بیت بازی، مشاعرہ، کوئز اور مختصر کھیلوں کا سماں بندھ گیا
تمام ٹیموں کا شوق و جذبہ لائقِ دید تھا، حوصلہ افزائی اور ستائشوں کے انبار لگ گئے، ہر ایک شائق اور کھلاڑی نے ہفتہ کھیل کو چار چاند لگادیئے
اتوار 20 جون 2021 16:55
(جاری ہے)
بیت بازی کا تسلسل وہاں سے شروع ہوا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔
یعنی گذشتہ کل کی سخت مقابلہ بازی کو ایک بار پھر شروع کیا گیا۔ اس بار چار ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ شعبہ کمپیوٹر اے سائنس اے ، شعبہ بیالوجیکل سائنس اے ، شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ اے اور شعبہ منیجمنٹ سائنس میدانِ مشاعرہ میں اترے اور اپنے حریف کو چاروں خانے چت کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ دو سیمی فائنلوں کے بعد فائنل میچ کا قرعہ فال شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ اے اور کمپیوٹر سائنس اے کے نام نکلا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کوئی بھی ٹیم ہارنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ بالآخر جج ہاتف نصیر نے بعض تکنیکی امور کی روشنی میں فیصلہ سنایا اور یہ فیصلہ شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ اے کے حق میں تھا۔ مجموعی طور پر بیت بازی کا میدان شعبہ انگریزی کے نام رہا۔ دوسری جانب مختصر گیمز میں بھی طلبا و طالبات کی شمولیت اور دلچسپی دیدنی تھی۔ پرجوش اور داد دیتے ہوئے شائقین کی موجودگی میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کولڈ ڈرنک، ڈبل روٹی مقابلہ ، مرچی کھانے کی صلاحیت اور لیمو مقابلہ ہوئے اور مختلف شعبہ جات کے طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔گذشتہ کل ہوئے مقابلوں میں بہترین مقررین (اردو، انگریزی) کا انتخاب ہوا۔ اس سلسلے میں شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ کے محمد افضل نے اردو تقریر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ بیالوجیکل سائنس کی ثمرین اصغر خان اور شعبہ سیاحت و میزبانی کے سید دلاور علی شاہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیشن شعبہ ریاضی کے ممتاز علی صابری کے نام رہی۔ انگریزی تقریر میں شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ کے ناصر حسین نے پہلی، بی بی اے کے مصائب حسین نے دوسری اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کی زرشینہ اور شعبہ لسانیات و ثقافتی مطالعہ کی سیدہ شہناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیلنٹ ہنٹ کے روح رواں عبدالرحمن میر نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ جبکہ ڈاکٹر صابر علی وزیری، غلام عباس بلتی، ہاتف نصیر اور ٹیلنٹ ہنٹ شو کے کنوینئر ڈاکٹر ریاض رضی نے ججز کے فرائض نبھائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.