پاکستان بزنس فورم کی بانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس

اجلاس کی صدارت کنوینر حاجی محمد اسلم چوہدری اور میزبانی ڈپٹی کنوینر سردار ظہور اقبال نے کی

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن منگل 22 جون 2021 16:04

پاکستان بزنس فورم کی بانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2021ء) پاکستان بزنس فورم کی بانی کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کنوینر بزنس فورم  سردار ظہور اقبال کے آفس میں ہؤا ، اجلاس کی صدارت کنوینر حاجی محمد اسلم چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کنوینر ابراہیم ڈار ، یاسر خان اور صاحبزادہ عتیق الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں بزنس فورم کے پہلے اجلاس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔



کنوینر حاجی محمد اسلم چوہدری نے پہلے اجلاس کے حوالے سے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے اراکین نے اگلے اجلاس کے حوالے سے تجاویز دیں کہ بزنس فورم میں مرحلہ وار لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔  اور فورم میں بزنس کے مختلف شعبہ جات سے متعلقہ لوگوں کو ساتھ ملایا جائے گا۔

(جاری ہے)

  تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے ہر کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بزنس فورم میں نمائیندگی بھی ہو اور ہر شعبے کی بہتری کے لئے مستقبل میں عملی کام کیا جاسکے،


بزنس فورم کی ممبر شپ کے حوالے سے بھی تجاویز زیر غور آئیں ، اور اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ بزنس فورم کے دروازے ہر کاروباری پاکستانی کے لئے کھلے ہیں اور سب کو اس پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا جائے گا۔

اجلاس میں بانی کمیٹی کے اراکین نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ بزنس فورم خالصتاً کاروباری افراد کا پلیٹ فارم ہوگا اور سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہوگا۔ 

بانی کمیٹی نے  اگلے اجلاس کے حوالے سے ایجنڈے اور متفقہ تجاویز کی منظوری بھی دی ۔ پاکستان بزنس فورم کا اہم تنظیمی اجلاس اگلے چند دنوں میں بلایا جائے گا ، جس کے دعوت نامے جلد ارسال کردئے جائیں گے۔ اس اہم اجلاس کی میزبانی ڈپٹی کنوینر بزنس فورم ابراہیم ڈار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :