ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت اینٹی ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 23 جون 2021 11:48

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت اینٹی ڈینگی انتظامات کا جائزہ ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت اینٹی ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے ۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی کی روزانہ بنیاد پر چیف سیکرٹری، سی ایم آفس اور دیگر اعلی ادارے مانیٹر کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ڈینگی کی افزائش کے عمل کو روکنے کے لئے انڈور اور آؤٹ ڈور چیکنگ میں تیزی لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران،لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی ٹیم مل کر کام کریں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور محکمہ صحت گھر گھر جا کر آگاہی کے ساتھ ساتھ انڈور اورآؤٹ ڈور سرگرمیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :