وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی لاہور بم دھماکے کی مذمت

بدھ 23 جون 2021 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ بم دھماکہ ملک دشمنوں کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔میاں محمود الرشید نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔