دُبئی میں تمام کاروباری مراکز کا اصلی مالک ظاہر کرنے کے لیے 30 جون تک کی مہلت مل گئی
دُبئی اکانومی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ویب سائٹ پر اندراج نہ کرایا تو قانونی کارروائی ہو گی
محمد عرفان جمعرات 24 جون 2021 16:12
(جاری ہے)
یہ اقدام ان لوگوں یا اداروں کو کرنا ہوگا جو کسی رجسٹرڈ بزنس سے مالی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
ڈیلی گلف اُردو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو اصل مالک کی شناخت ظاہر کرنی ہو گی اور اس سے متعلق تفصیلات کمرشل رجسٹری میں درج کروانا ہوں گی۔ اس پابندی کا مقصد کاروباری اور تجارتی سیکٹر کوعالمی معیارات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ اس Beneficial Owner Data میں اصل مالک کا نام، قومیت، جنس، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ کا پتہ اور موبائل نمبر شامل ہو گا۔ دُبئی میں موجود تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو لازمی طور پر اصل مالک سے متعلق کوائف کا اندراج لازمی طور پر کرانا ہو گا۔ یہ پابندی تمام کاروباری زمروں یعنی کمرشل، پیشہ ورانہ اور صنعتی زمروں پر لاگو ہوگا۔اس مقصد کے لیے دُبئی اکانومی کے ویب پیج eServices پر Beneficial Owner کے بٹن پر Add/Modify کی آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ایک نئی سکرین کھُل جائے گی جہاں پر Beneficial Owner سے متعلق ڈیٹا کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ دُبئی اکانومی پر اگر کوئی شخص بزنس رجسٹریشن اور لائسنسنگ ٹرانزیکشن کروائے گا تو ٹرانزیکشن کے پیمنٹ واؤچر کے جاری ہونے سے پہلے بینفیشل اونر ڈیٹا پر ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے خود کار طور پر اطلاع دی جائے گی۔ اس ٹیکسٹ میسج میں دیئے گئے لنک پر کلک کر کے بینیفیشل اونر ڈیٹا کا اندراج کر سکتے ہیں۔ جو کاروباری مالکان اپنے لائسنس کی خود کار تجدید کے لیے 6969 پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے درخواست دے رہے ہیں انہیں بھی بینفیشل اونر رجسٹریشن کا لنک موصول ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.