پشاور، چھ قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم ہزار وں روپے اور آلات قمار بازی برآمد

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ گلبرگ کی حدود نوتھیہ میں قمار بازی میں مصروف6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ہونے والی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزار وں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان کو اطلاع ملی Eتھی کہ گلبرگ کے علاقہ نوتھیہ مسمی گوہر کے حجرے میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 6ملزمان امان اللہ ،گوہر،خان محمد،اختر زمان،فضل رحیم اورعالمزیب کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اورآلات قمار بازی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :