معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور ایم پی اے لیہ سٹی سید رفاقت علی گیلانی کا قلمدان تبدیل

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 28 جون 2021 23:20

معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور ایم پی اے لیہ سٹی سید رفاقت علی ..
لیہ( ماجد رندھاوا۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور ایم پی اے لیہ سٹی سید رفاقت علی گیلانی کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جس کا سیکرٹری چیف منسٹر امپلی مینٹیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ نئی ذمہ داریاں ملنا ان پر وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کا اظہار ہے وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر محکمے میں اصلاحات لائیں گے اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔