دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس تیار ہے ،عبدالغفور آفریدی
بدھ 7 جولائی 2021 23:14
(جاری ہے)
ملاکنڈ ڈویژن میں منشیات کیلئے کوئی جگہ نہیں اگر پائے گئے تو ملوث پولیس اہلکاروں سمیت ان درندوں سے سختی سے نمٹے گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز شانگلہ کے دورافتادہ یونین کونسل پیرخانہ میں اولندر تھانے کے نئے عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آر پی او کا اولندر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دے اور وہ علاقہ معززین سے ملے۔اولندر،پیرخانہ،داموڑی و دیگر علاقوں کے مشران نے آر پی او عبدالغفورافریدی کی آمد پر ان کو ہارے پہناکروالہانہ استقبال کیا ۔افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب میں ڈی پی او رحیم شاہ نے شرکاء کو دعوت دی کہ وہ اپنے مسائل بیان کریں جس پر علاقہ مکینوں نے مختلف مسائل پر بحث کی اور آر پی او بعض مسائل موقع ہی پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔آر پی او عبدالغفورافریدی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے محکمہ پولیس اپنے تمام تر صلاحیتیں برئوکار لاکر یہاں کی قدرتی خوبصورتی اورخوشگوار ماحول سے سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔افغانستان میں کشیدگی کے سوالات پر آرپی اونے واضح کیا کہ اب یہاں حالات ماضی کیطرح نہیں پولیسنگ سمیت ہر شعبہ اپنے دفاع کیلئے تیار ہے،سرحد پار حالات پر ہماری تیاری مکمل ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان نے انھیں شانگلہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ شانگلہ کرائم کے حوالے سے پاک ہے۔پیرخانہ اولندر کے عوام پولیس کیساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان کا درینہ مطالبہ پولیس چوکی سے تھانہ اور اب نئی عمارت پورا ہوا۔تقریب سے سابق سنیٹرمولانا راحت حسین ،سب انسپکٹرشمشیرعلی ، معروف سیاسی و سماجی رہنماء عبدالغفارگلدا، سابق ناظم فرمان علی،مولانا عثمان ،پرنس فضل حق،پرنسپل محمد علی ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس نے ہمیشہ عوامی مفادات میں خدمات سرانجام دئے ہر قومی ایشو پر مقامی لوگوں کی رہنمائی کی اور کئی دفعہ معاملات جرگوں سے حل کئے۔عوامی مطالبے پر آر پی او نے اولندر اور داموڑئی بازاروں میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی جبکہ منشیات کیخلاف کاروائیوں میں عوامی تعائون ناگزیر قرار دیتے ہوئے عوام سے اس ناسور کو ختم کیا جاسکیمزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.