ڈیرہ اللہ یارسی آئی اے پولیس نے سندھ سے اغواء ہونے والی 13سالہ طالبہ انمول کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 10 جولائی 2021 19:26

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) ڈیرہ اللہ یارسی آئی اے پولیس نے سندھ سے اغواء ہونے والی 13سالہ طالبہ انمول کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے اپنے دفتر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 20روز قبل حیدر آبا د سندھ سے اغواء ہونے والی 13سالہ سکول کی طالبہ انمول کو گھر سے سکول جاتے ہوئے اغواء کرکے جعفرآباد کے علاقے بالان شاخ کے مقام پر ایک گھرمیں رہائش اختیار ہوئی تھی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ اور سی آئی اے پولیس انچار ج گل حسن بہرانی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے با لان شاخ پر چھا پہ مارکر مغوی 13سالہ طالبہ انمول کو بازیاب کرکے اصل ملزم معشوق علی کوگر فتار کرلیا ،پولیس نے قانونی کاروائی کے بعدملزم کو حیدرآباد سندھ پولیس اور مغوی طالبہ کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی نے بہترین کارکردگی دیکھانے پر سی آئی اے ٹیم کے لئے دس ہزار نقدی انعام اور تعریفی اسناد دی جائے گئی ۔