جو بائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سیکیورٹی کا مستقل ’پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے، روسی صدارتی محل

ہفتہ 10 جولائی 2021 22:35

نیویارک/ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکا کو معلوم ہوتا ہے جب ہیکنگ آپریشن ان کی سرزمین سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست اس کی پشت پناہی نہیں کرتی مگر ان سے اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔جوبائیڈن نے کہاکہ امریکاسائبرحملوں کیخلاف ہرضروری اقدام اٹھائے گا۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکانے سائبرحملوں پرروس سے رابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کوتیار ہیں۔کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سیکیورٹی کا مستقل ’پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔