کوئٹہ جانے والی مسافر بسوں میں اسمگلنگ کو روکا جائے ،سید حیات شاہ

منگل 13 جولائی 2021 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) آل کراچی برف ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر سید حیات شاہ، انجمن نوجوانان کلی کربلہ (پشین) کے عہدیداران سید امین اللہ، سید کلیم اللہ ، سید علی واللہ، سید نجیب اللہ نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی اور کوئٹہ سے کراچی ٓنے والی ماسفر بسوں میں بس مالکان اور چھالیہ ، سگریٹ، کپڑا یا دوسرا وہ سارا سامان جو اسمگل کیا جاتا ہے ، اسکے بندے بسوں میں ڈیلنگ کر کے چلے جاتے ہیں اور سارے معاملات طے کر کے چلے جاتے ہیں جسکی وجہ سے فیملی ممبران اور بزرگ مسافر شدید متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان راہنمائوں نے وفاق وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بسوں میں ہونے والی اسمگلنگ اور رشوت خوری کے اڈے فی الفور بند کئے جائیں۔ بسوں کے مسافروں کو چیک نہ کیا جائے اور اس بہانے نہ ہی تنگ کیا جائے اور اگر مسافروں کو تنگ کرنے اور جگہ جگہ چیکنگ کا سلسلہ بند کیا گیا تو پشین کوئٹہ کا ہر مسافر احتجاج پر مجبور ہوگا۔