جر یوتھ فورم کے چئیرمین و سوشل میڈیا اسٹار خرم گجرکا جرمنی کے مختصر دورے کے موقع پر سفیر پاکستان جرمنی ڈاکٹر محمد فیصل سے سفارت خانہ برلن میں ملاقات کی

Mateeullah مطیع اللہ جمعرات 15 جولائی 2021 11:46

جر یوتھ فورم کے چئیرمین و سوشل میڈیا اسٹار خرم گجرکا جرمنی کے مختصر ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2021ء) گجر یوتھ فورم کے چئیرمین و سوشل میڈیا اسٹار خرم گجرکا جرمنی کے مختصر دورے کے موقع پر سفیر پاکستان جرمنی ڈاکٹر محمد فیصل سے سفارت خانہ برلن میں ملاقات کی اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ہماری کوشش ھے کہ کیمونٹی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،ہم پاک جرمن تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں جرمن انڈسٹریز پاکستان کے مختلف شعبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں امید ھے پاکستان نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دینگے
ڈاکٹر فیصل نےکہاکہ جرمنی یورپ کے معیشت اہم رول ادا کررہا ھے ہماری سفارتی تعلقات اور 70 سالہ تعلق انتہائی مظبوط ھے امید ہے کہ بہت جلد پاکستان کے عوام جرمن تعلیمی ادارے ، جدید سائنسی و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں  میں جرمن کمپنیوں کے برانچزپاکستان میں دیکھ ینگے
اس خوشگوار ملاقات کے موقع پر سوشل ایکٹوسٹ شیراز گیلانی،  محمود درویش اور ڈنمارک بزنس مین بابر خان ودیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)


خرم گجر نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کی زرمبادلہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اپنی قوت کو پہچان دینے لیے اپنے اضلاع میں ووٹ کا اندراج لازمی کروائے مستقبل قریب میں اوورسیز پاکستانی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم۔کردار ادا کرینگے،
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے دنیاکو ایک خول میں بند کردیا ہے اج کل ہر بندے کے ہاتھ میں دنیا ھے جس وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اسے مثبت سوچ کے ساتھ استعمال میں لائے،